شہباز شریف کے متعلق ” ڈیلی میل “ کا تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔ برطانوی حکومت نے مسلم لیگ(ن) کو بڑا سرپائز دے دیا

لندن (نیوز ڈیسک )برطانیہ کی حکومت نے ” ڈیلی میل “ کی شہبازشریف کیخلاف زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے کی خبر کی تردید کر دی ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 2005 کے زلزلے کے بعد برطانیہ کی جانب سے حکومت پنجاب

کے ارتھ کوئک ریلیف اینڈ ری کنسٹرکشن اتھارٹی کو سکولوں کی تعمیر کیلئے امداد دی گئی جو تعمیر ہوئے اور ان کا آڈٹ بھی کیا گیا تھا ۔ڈی ایف آئی ڈی کے ترجمان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ بالکل ٹھیک جگہ پر خرچ ہوا اور اس امدادی رقم کے ذریعے زلزلہ متاثرین کی مدد کی گئی، ہم پراعتماد ہیں کہ برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسے کو فراڈ سے محفوظ رکھا گیا۔یاد رہے کہ ڈیلی میل کے صحافی ” ڈیوڈ روز “ نے ایک آرٹیکل شائع کیا تھا جس میں انہوں نے شہبازشریف پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے دور حکومت میں پنجاب کو برطانیہ نے 50 کروڑ پاﺅنڈ دیئے تھے جس میں چوری کی گئی ہے تاہم برطانوی حکومت کی جانب سے اس خبر کی تردید کر دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ آج برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے زلزلہ متاثرین کے لیے برطانیہ کی جانب سے دی جانے والی امداد میں کروڑوں پاوٴنڈز کی خردبرد کی۔ شہباز شریف پہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کا کیس کھلنے کا امکان ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق شہباز شریف نےزلزلہ متاثرین کے فنڈز کے اربوں روپے خردبرد کر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ بھیج دیے۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں سے کروڑوں روپے خردبرد کر کے برطانیہ میں اپنے اکاوٴنٹ میں بھیج دیے اور یہ پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے۔ شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والا آفتاب محمود نامی شخص سامنے آیا ہے جس نے اس منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ڈی ایف آئی ڈی فنڈ میں سے بھی کچھ پیسے خردبرد کیے گئے جنہیں پہلے منی لانڈرنگ کے ذریعے برمنگھم بھیجا گیا جہاں سے وہ شہباز شریف کے اکاوٴنٹ میں منتقل کر دیے گئے۔اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ 2003میں شہباز شریف کے اثاثہ جات ڈیڈھ کروڑ پاوٴنڈز تھے جو کہ 2018میں بڑھ کے20کروڑ پاوٴنڈز تک پہنچ گئے ۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کے اکاوٴنٹس میں لاکھوں پاوٴنڈ کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےبھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”شرم کی بات ہے کہ ان لٹیروں نے نہ صرف پاکستانی قوم کا پیسہ لوٹا بلکہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد کے پیسے بھی کھا گئے“۔