مریم نواز کو انکی ’’ نند ‘‘ نے ہی بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا

سیالکوٹ( نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ کرپشن کےماہرخاندان نےبرطانیہ کوبھی چونالگادیا،ایک خاندان نےپاکستان کوبدنام کرنےکابیڑا اٹھارکھاہے، برادری کے لحاظ سے مریم صفدر اعوان میں بھابھھی ہیں اور بھابھی کو بے نقاب کرنا نند کا فرض ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ملک کاکھویاہواوقاربحال کررہی ہے،عمران خان کی قیادت میں کھویاہواوقارواپس لائیں گے،پاکستان کےسبزپاسپورٹ کودنیابھرمیں عزت دلائیں گے،وزیراعظم پاکستان کےعوام کےحقوق کیلئےکوشاں ہیں ۔انہوں نے مزید کہ عوام کےسامنےکچھ حقائق رکھناضروری ہیں،شہبازشریف اینڈ سنزکی منی لانڈرنگ کےمزید شواہد سامنےآئےہیں، برطانیہ نےزلزلہ اورسیلاب متاثرین کیلئےامداد دی تھی،زلزلہ متاثرین کیلئےدی گئی امدادپرشریف خاندان نےہاتھ صاف کیا۔شہبازشریف کےداماد کو10لاکھ پاؤنڈاضافی امداددی گئی ،برطانیہ نےشہبازشریف کےداماد کو10لاکھ پاؤنڈ کی اضافی امداد دی تھی،2003میں شریف خاندان کےاثاثےڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تھے،2018میں شریف خاندان کےاثاثے20کروڑپاؤنڈ تک پہنچ گئے۔برطانوی شہری آفتاب محمود نےشریف خاندان کیلئےمنی لانڈرنگ کی،شہبازشریف صاحب!یہ پاکستانی نہیں برطانوی اخبارنےچھاپاہے کرپشن کےماہرخاندان نےبرطانیہ کوبھی چونالگادیا،ایک خاندان نےپاکستان کوبدنام کرنےکابیڑا اٹھارکھاہے،دولت کی لالچ میں سرکاری عہدوں کااستعمال کیاگیا،شریف خاندان نےمنی لانڈرنگ کیلئےخواتین کوبھی استعمال کیا،یہ لوگ برطانیہ کوبھی چونالگانےسےبازنہیں آئے،اس خاندان نےپاکستان کی توقیرکوبھی تارتارکردیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ برطانوی اخبارکی اسٹوری نےسارےپاکستانی کےسرشرم سےجھکادیے،ڈیلی میل کی رپورٹ میں جونکادینےوالےانکشافات سامنےآئےہیں،شریف خاندان کی کارستانیاں اسٹوری میں سامنےآگئی ہیں۔برطانیہ میں کوئی بھی چیز سوچ سمجھ کرلکھی جاتی ہے،ایک ایک لفظ کی چھان بین کےبعداسٹوری شائع کی گئی،برطانوی اخبارات میں ثبوت کےبغیرکوئی خبرشائع نہیں ہوتی،ایک مافیابن کرانہوں نےسیاست میں گٹھ جوڑکیا۔ان کا کہنا تھاکہ مافیانےگٹھ جوڑسےکرپشن کےذریعےپیسہ کمایا،ایک مافیابن کرانہوں نےسیاست میں گٹھ جوڑکیا،شہبازشریف انگلی ہلاہلاکرخودکوکرپشن سےپاک بیان کرتےتھے،جن کی گھروالےنہیں سنتےوہ عمران خان پرانگلیاں اٹھارہےہیں۔فردوس عاشق نے کہاکہ2سیاسی جماعتیں روزایک سیاسی تھیٹرلگاتی ہیں، اس ٹولےکااپنی ذات کےعلاوہ کوئی ایجنڈانہیں ،جن کی بات گھروالےنہیں مانتےوہ وزیراعظم کی ساکھ پرانگلیاں اٹھاتےہیں،منی لانڈرنگ کی واردات ٹی ٹی سے شروع ہوئی ،جعلی ٹی ٹی کےلیےگھرکی خواتین کو ڈھال بنایاگیا،اب کہتےہیں خواتین سےانتقامی کارروائی ہورہی ہے۔ووٹ کی عزت والوں نےنوٹ کوعزت دوکافارمولادیا،جھوٹ زیادہ دیرنہیں چل سکتاقوم حقائق جان چکی ہے،کیامریم کوجعلی ٹرسٹ ڈیڈ دینےکاعمران خان نےکہاتھا،مریم نواز نے اپنی خاص کنیزوں کی مددسے تقسیم کردیا،مافیاپہلےکرپشن سےپیسےبناتاہےپھراداروں کوبدنام کرتاہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ شریف خاندان کو قوم سےمعافی مانگنی چاہیے ،مریم صفدراسےحکومت کی انتقامی کارروائی نہیں کہہ سکیں گی،بلاتفریق احتساب پرکسی کوکوئی اعتراض نہیں۔ہوناچاہیے،نوازشریف نےپارلیمنٹ میں پوری قوم کوگمراہ کیا،قوم اب تمام حقائق کوجان چکی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات کا کہنا تھاکہ مشعل اوباماکی طرف سےتعلیم کیلئےدیےگئےفنڈزکی تحقیقات کی جائیں گی،ڈیلی میل نےشریف خاندان کےچہرےسےپردہ اٹھادیاہے،مریم صفدراعوان ایک سزایافتہ خاتون ہیں،مریم صفدراعوان برادری کےنسبت سےمیری بھابھی ہیں،کسی نےکہایہ نند بھابھی کاچکرتونہیں،اگربھابھی ایسی ہوتواسےبےنقاب کرنانند کافرض ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ ان کی سوچ اپنی ذات سےلےکراپنےخاندان پرختم ہوتی ہے،جنہیں رہبرسمجھاوہ قوم کےراہزن ثابت ہوئے،عوام کےدرد میں نڈھال اقتدارکےدرد میں ہے۔