’’ آپ دعا کریں کہ ۔۔۔۔‘‘کیا ڈاکٹر شاہد مسعود بستر مرگ پر ہیں ؟ ڈاکٹر صاحب کی قریبی سمجھے جانے والی شخصیت نے پاکستانیوں کو بڑی خبر دے دی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور انکی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں،لیکن کیا واقعی ڈاکٹر شاہد مسعود بیمار ہیں؟ انکے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہنے

والے معروف صحافی نے پاکستانیوں کو حقیقت بتا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیانن میں معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان کا کہنا ہے کہ ایک یوٹیوب چینل کی جانب سے یہ خبر بریک کی گئی کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی طبیعت انتہائی ناساز ہے اور انکی صحت کافی ناساز ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود جب سے جیل سے رہا ہو کر آئے ہیں یہ بات سچ ہے کی انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن انکے پروگرام تسلسل سے جاری ہیں، انکی صحت کو کچھ بھی نہیں ہے یہ صرف ایک یوٹیوب چینل کی جب سے سنسنی سی پیلائی گئی ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ بیمار وہ ہیں، میں نے انکو خود کہا تھا کہ آپ 7 دن پروگرام نہ کیا کریں ، بلکہ 4 دن کیا کریں ، انکا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہپماری ہے یہ کہ سوشل میڈیا پر سسنسنی پھیلا دی جاتی ہے اور لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے۔ آپ لوگ ڈاکٹر شاہد مسعود کے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انکو صحت دے، وہ بیمار ہیں لیکن جس طرح پھیپھڑوں کا زور لگا کر انکے خلاف سنسنی پھیلائی گئی ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہمارے خدشات ابھی بھی موجود ہیں جو ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب کو گرفتار کیا گیا، ہتھکڑیوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جاتا رہا ، لیکن ان اینکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی جو پاکستان مخالف بیانیے کو آگے بڑھاتے ہیں انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ جنکے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر بھی کہہ چکے ہیں۔ صدیق جان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :