بلاول صاحب اپنی پھوپھو اور اپنے والد محترم کا الزام حکومت پر مت لگائیں ورنہ ۔۔۔۔۔ فردوس عاشق اعوان پھر میدان میں آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا بلاول ڈوبتی سیاست کاالزام اداروں نہیں اباجی اور پھوپھو کی کرپشن پرڈالیں اور بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند اور صوبے میں دم توڑتے بچوں کا حساب دیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی


ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا سندھ کےعوام چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑےہوئےہیں، گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا خوف بلاول کی چیخ پکارمیں نظرآیا، بلاول ڈوبتی سیاست کاالزام اداروں نہیں اباجی اورپھوپھو کی کرپشن پرڈالیں،سندھ کے عوام اندھیر نگری اور کرپشن کے چوپٹ راج کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔گھوٹکی کے ضمنی انتخاب میں شکست کا واضح خوف رات 12 بجے بلاول کی انگریزی میں چیخ و پکار کی صورت نظر آیا۔ بلاول صاحب اپنی ڈوبتی سیاست کا الزام اداروں پر نہیں اپنے اباجی اور پھوپھو کی کرپشن کے سر ڈالیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا گھوٹکی ضمنی انتخابات میں شکست نظر آئی تو فاؤل پلے شروع کردیا، حکومت آپ کی،آپ کا امیدوار پولیس پروٹوکول میں مہم چلائے، پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ بلاول صاحب! آپ کو گھوٹکی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست واضح نظر آئی تو فاؤل پلے کرنا شروع کردیا۔سندھ میں میں حکومت آپکی، انتظامیہ آپ کے ماتحت،آپ کا امیدوار پولیس پروٹوکول کے ساتھ مہم چلائے۔پھر دھاندلی کا شور مچا کر کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟ایک اور ٹوئٹ میں معاون خصوصی نے کہا جو الیکشن آپ جیتں وہ آزاداور منصفانہ جو ہار جائیں وہ دھاندلی زدہ؟ یہ سیاسی منافقت نہیں تو کیا ہے؟ رات کے اندھیرے میں پریس کانفرنس نہیں چور مچائے شور تھا، بلاول صاحب سیاسی ڈرامے بازی بند اور صوبے میں دم توڑتےبچوں کا حساب دیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی نے کہا بلاول کی سیاست ہی ٹوئٹس پرچلتی ہے، وہ صرف والداور پھپھو کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں، مرادعلی شاہ غریبوں کے وزیراعلیٰ نہیں بلاول کےہیں۔تفصیلات کے مطابق فنکشنل لیگ کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی حیدر آباد میں جاں بحق بہن بھائی کےگھر پہنچی اور رخسانہ اور قادر کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔نصرت سحرعباسی کا کہنا تھا اتنی بچیوں کیساتھ ایسےواقعات ہوئےجن کےنام ختم نہ ہوں، غریبوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، اسمبلی میں ہم آوازاٹھاناچاہیں تواٹھانے نہیں دیتے، بڑے آدمی کی بات آتی ہے تو پولیس الرٹ ہوجاتی ہے۔سندھ حکومت صرف بلاول کی مہم چلانےمیں لگی ہے۔رہنما فنکشنل لیگ نے کہا مرادعلی شاہ غریبوں کےوزیراعلیٰ نہیں بلاول کے ہیں، معصوم بچوں کیلئےبلاول بھٹوکاکوئی ٹوئٹ تک نہ آیا، سندھ حکومت صرف بلاول کی مہم چلانےمیں لگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین ایم پی ایز فریال تالپور کے پاس تو تیار ہوکرپہنچ جاتی ہیں، سندھ کی بچیاں مررہی ہیں اورقانون پر عملدرآمد نہیں، سرکاری اسپتالوں میں بچوں کیلئے وینٹی لیٹرتک نہیں۔نصرت سحرعباسی نے مزید کہا اب ایک ایک کونیب کھینچےگی کہ اتنابجٹ کہاں گیا، بلاول کی سیاست ہی ٹوئٹس پرچلتی ہے، بلاول بھٹو صرف والد اور پھپھوکو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔