شمال مشرقی علاقوں سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ۔۔۔ شدید بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل، اگلے 6 روز تک مسلس بارشوں کی پیشگوئی، آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔بارش کا سبب بحیرہ بنگال سے آنے والی ہوائوں کو قرار دیا ہے۔ کہا ہے کہ بنگائی ہوائوں سے ہونے والی بارش سے حبس کم ہونے پر موسم خوشگوار رہے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس سال شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ہے۔ شدید سیلاب سے شہری علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں۔دریاوں، آبی نالوں کےراستوں میں تمام رکاوٹوں، تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج رات مون سون ہوائیں شدت اختیار کرجائیں گی۔ بالائی علاقوں میں اگلے 6 روز کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور،ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، ژوب، ڈی آئی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ کا دن سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی میں گزر گیا۔ شہر میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔ جس سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔