ویڈیو اسکینڈل ۔۔۔ سپریم کورٹ سے جج ارشد ملک کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سماعت کیلئے مقرر دیا گیا، چیف جسٹس کی سربراہی 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، ویڈیو اسکینڈل کیخلاف اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم

کورٹ آف پاکستان نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر دائر پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3 رکنی بنچ 16جولائی کوکیس کی سماعت کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اشتیاق احمد مرزا ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پردرخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری سے عدلیہ کی آزادی اور وقار پر اٹھائے گئے سوالات کا جواب مل جائے گا۔ایسا لگتا ہے ویڈیو لیک ہونے سے عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھایا گیا۔معاملے میں ملوث افراد کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔ جج ارشد ملک خود مریم نواز کے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔جج ارشد ملک کو رشوت کی آفر کرنا ایک سنجیدہ الزام ہے۔ مریم نواز کی پریس کانفرنس میں الزامات توہین عدالت ہیں۔ پٹیشن میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ خود اس سارے معاملے کی انکوائری کرے۔ عدالت میں انکوائری سے سچ سامنے لایا جائے۔ جس پر عدالت نے پٹیشن سماعت کیلئے مقرر کردی اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3رکنی بنچ 16جولائی کوکیس کی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مریم نواز کا رد عمل بھ می سامنے آیا ہے، مریم نواز کا کہنا ہے کہ صرف جج کو ہٹانے سے بات نہیں بنے گی جو اس جج کی جانب سے فیصلے صادر کیے گئے ہیں انہیں معطل کیا جائے اور نواز شریف کو رہا کیا جائے ۔