کون مائی کا لعل ہے جو آپ کو ہٹائے ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بچانے کا فارمولا تیار کر لیا ؟ بڑے بڑے سیاسی جگاڑیے دیکھتے رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان

شبلی فراز بھی موجود تھے، اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے اور نئے چیئرمین کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چئیرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے اپوزیشن کو شکست دینے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست دینے کیلئے اپوزیشن کے 15 سینیٹرز کو خریدیں گے۔ وزیراعظم نے آج میٹنگ کی کہ سینیٹ میں اپوزیشن کو شکست دینی ہے۔ جب کہ واضح رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اہم ملاقات کی جس میں ان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات میں اعظم سواتی، پرویز خٹک اور شبلی فراز بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق مشاورت کی جبکہ اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی۔