شاباش عمران خان : آپ کا یہ فیصلہ بالکل درست ہے ۔۔۔۔۔ حسن نثار نے اعلانیہ کہہ دیا

کراچی (ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حکومت کا گرفتار سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں ہے،میڈیا کوریج پر پابندی کافیصلہ سزا یافتہ سیاستدانوں کیلئے ہے تو درست ہے ،ملزمان کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی گئی تو پھر وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی ٹی وی پر

نہیں آسکیں گے، وزیراعظم کے دورئہ امریکا سے متعلق امریکی بیانات سے پاکستان کا تشخص متاثر ہوگا، امریکی محکمہ خارجہ کا وزیراعظم پاکستان کے دورے سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، ٹرمپ کو ٹرمپ ملنے امریکا جارہا ہے اچھی ملاقات ہوگی، بجٹ پیش کرنے میں حماد اظہر یا حفیظ شیخ دونوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اس کا کریڈٹ آئی ایم ایف کو جاتا ہے، حماد اظہر کو وزارت اسمبلی میں عمران خان کے سامنے شہباز شریف کی کلاس لینے پر ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار ارشاد بھٹی، حسن نثار، سلیم صافی، حفیظ اللہ نیازی اور محمل سرفراز نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال وفاقی کابینہ کا کرپشن مقدمات میں گرفتار سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی کا فیصلہ، پیمرا کو ہدایات جاری، کیا یہ فیصلہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ حکومت کا گرفتار سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی کا فیصلہ درست نہیں ہے، جمہوریت میں کسی چیز پر اس طرح مکمل پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے،حکومت اپوزیشن اور اس کے بیانیہ سے ڈر گئی ہے، تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا اور سول سوسائٹی کو مل کر اس پر احتجاج کرنا چاہئے۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کا کرپشن مقدمات میں سزا یافتہ سیاستدانوں کی میڈیا کوریج پر پابندی کافیصلہ درست ہے۔