’’ میں گاڑی میں بیٹھتے ہی سو گیا، جب میری آنکھ کھلی تو گاڑی کے سامنے ۔۔۔۔‘‘ رانا ثناء اللہ نے اپنی اہلیہ کو کیا بتایا؟ نبیلہ ثناء نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا ءنے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ نے مجھے بتایاکہ میری گاڑی راوی ٹول پلازہ کے پاس پہنچی تو اس وقت میں سور ہاتھا ، اچانک میری آنکھ کھلی تو میں نے اپنے گارڈ ز کوکچھ لوگوں کے ساتھ جھگڑتے دیکھا اوران کی آوازیں سنیں ،اس وقت

کئی ڈالے میری گاڑی کے پاس کھڑے تھے ۔ نبیلہ نثاءنے بتایا کہ رانا ثناءاللہ کا کہتے ہیں کہ اچانک میری گاڑی میں چار افراد بیٹھ گئے اور ڈرائیور کوگاڑی چلانے کا کہا ، میں نے سوچا کہ شائد مجھے نیب آفس لے جارہے ہیں لیکن جب نیب آفس گزر گیاتو میں نے پوچھا کہ مجھے کہا ں لے جارہے ہوتو ان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم آپ کو اے این ایف کے دفتر لے جارہے ہیں۔ نبیلہ ثناءکا کہنا تھا کہ رنا ثناءاللہ نے مجھے بتایاکہ جب مجھے اے این ایف کے دفتر بٹھا دیا گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ دو بیگ پڑے ہوئے تھے ، ایک میں چرس تھی اور ایک میں ہیروئن تھی ،موقع پر موجود اہلکار کہنے لگے کہ کیا چیز ڈالنی ہے رانا ثنا ءاللہ پر جس پر ایک نے کہا کہ چرس ڈال دیتے ہیں تو دوسرے نے کہا کہ نہیں یہ بیگ بڑا ہے ، رانا صاحب پر ہیروئن ڈال دیتے ہیں جو 15کلو آئس ہیروئن ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے مجھے سے کہا کہ آپ حوالات میں جاکر کھڑے ہوجائیں آپ کی تصویر اتارنی ہے جس پر میں نے انکار کردیا لیکن ان کی منت سماجت کرنے پر میں حوالات میں جا کرکھڑ ے ہوا اورمیری تصویر لی گئی ۔ نبیلہ ثناءنے کہا کہ اس وقت ہماری کوئی بات نہیں سن رہا ، ایسے میں اب ہم کیا کریں ؟ خیال رہے کہ اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے جیل میں بھیج دیا ہے۔ اور انپر مقدمہ جاری ہے ۔