’’مرید تم ایسے ملو گے؟ کبھی سوچا نہیں تھا۔۔۔ ‘‘ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے اینکر مرید عباس کی موت پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پورا ملک افسردہ ہوگیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز کراچی کے علاقے خیابان بخاری میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن کو لین دین کے تنازعہ پر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، بعد میں قتل کرنے والے نے خود بھی گھر میں جا کر خود کو گولی مار لی تاہم زندہ بچ گیا، مرید عباس کے قتل سے پاکستانی

صحافت کے بڑے بڑے نام افسردہ دکھائی دیتے ہیں وہی اینکر پرس اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار نے ایسا پیغام جاری کر دیا کہ ہر کوئی دکھی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے فرخ اقرار کا کہنا ہے کہ ’’ اپنی ہر کامیابی ہر خوشی شئیر کرتے پہلی گاڑی لینا ہو ، نئی جاب، بزنس، شادی، بیٹے کی پیدائش، نیاگھر،کوئی ٹور، بتاتےآپا یہ کرنے جا رہا ہوں کتنی خوشی ہوتی کہ تمہاری محنت رنگ لا رہی ہے، تم نے کہا تھا کہ ایک دو دن میں ملتے ہیں، مریدے تم ایسے ملو گے مجھے نہیں پتا تھا ‘‘۔ فرخ اقرار کی جانب سے مرید عباس کے ساتھ لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئی ۔