ایسے حجاج کرام کو انکی رقوم واپس کی جائیں گی جو ۔۔۔۔ وزارت مذہبی امور نے شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے حجاج کرام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 25 سے 58 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ آج (بدھ سے) روڈ ٹو مکہ کی

سہولت کا آغاز کردیا جائے گا جس کے تحت 25 سے 30 افراد اسلام آباد میں مستفید ہوں گے ، اس مقصد کیلئے سعودی عرب سے 61 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس ایک لاکھ 75 ہزار حجاج کرام نے حج کی سعادت حاصل کی تھی اور رواں سال 2 لاکھ لوگ فریضہ حج ادا کریں گے ، سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں حجاج کرام کو 25 سے 58 ہزار روپے تک واپس کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حج 2019 کی تیسری قرعہ اندازی کی گئی، وفاقی سیکرٹری میاں محمد مشتاق احمد نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا، قرعہ اندازی میں 4 ہزار 316 درخواست گزار کامیاب قرار پائے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 316 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیا گیا ہے، کامیاب درخواست گزار 10 جولائی تک وزارت کی مختص کردہ بینکس کی برانچوں میں رقوم اور فارم جمع کرواسکتے ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ حجاج کرام کو بنیادی سہولیات دی جائیں، جب سعودی شہزادے پاکستان آئے تھے تو وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمیں بھی روڈ ٹو مکہ کی سہولت دی جائے، کل سے 25 سے 30 ہزار افراد اسلام آباد روڈ تو مکہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے جس کے لیے 61 رکنی عملہ پہنچ چکا ہے۔