ایک بار پھر اہل ترین ۔۔۔ جہانگیر ترین نے پاکستان کے کسانوں اور زمینداروں کو زبردست خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما جہانگیر ترین کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس ، عمران خان کے دور میں پاکستان میں زاعت کے شعبے میں کی جانیوالی کوششوں سے قوم کو آگاہ کیا ، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت صاحبزادہ محبوب سلطان ، جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں

نے آج اپنی پریس کلانفرنس میں بتایا کہ ہم نے منصوبے کو زراعت گروتھ ایمر جنسی کا نام دیا ہے ۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس سالوں زراعت کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی ۔ ہم ایک منصوبے کے تحت 309 ارب روپے خرچ کرکے پورے صوبے میں کھالیں پکی کریں گے اور بارانی علاقوں میں بھی نہریں بنائیں گے اسکے علاوہ 309 ارب وفاق اور صوبے میں خرچ کیے جائیں گے ۔ وزیر زراعت صاحبزادہ محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ موافق زرعی حالات کے باوجود 4 ارب اجناس درآمد کی ۔ زرعی ملک کو پچھلے حکمرانوں کی نا اہلی نے اس حال میں پہنچا دیا ۔ وزیر زراعت نے مزید بتایا کہ بچھڑے کو زندہ رکھنے کے لیے سبسڈی دیں گے ۔ ملک کے تمام سیکٹرز کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے مجھے مشورہ کے لیے بلایا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دی گئی کہ کاشتکاروں کے برے حالات کو درست کیا جائے منصوبے میں ہماری توجہ چھوٹے کاشتکار پر ہو گی، کسانوں کو منصوبے کے مطابق پورے پیسے دلوانا حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔ چینی کے کاروبار کرنے والوں کو کہا کہ حکومت کے ٹیکس لگانے سے چینی کی قیمت بڑھتی ہے ٹیکس کا پیسہ حکومت کو جا رہا ہے شوگر ملز کو نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنائیں گے کھالیں پکی کریں گے اور بارانی علاقوں میں ڈیم بنائیں گے ۔ ملک کے کرپٹ حکمرانوں نے فشریز کے شعبے بھی خاصی غفلت برتی ہے، اور برآمدات نہیں کی گیئں۔ ہم نے کسانوں کے لئے لائیو سٹاک کا انعقاد کیا ہے .