آرمی چیف کی ہدایت پر لاہور میں زیر علاج نور الحسن کی سرجری کامیاب ، پہلے ہی آپریشن میں وزن میں کتنی کمی آگئی ؟

لاہو ر(ویب ڈیسک) صادق آباد کے رہائشی تین سو تیس کلو وزنی نور الحسن کی شالیمار ہسپتال میں سرجری مکمل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے رہائشی تین سو تیس کلو وزنی نور الحسن کی شالیمار ہسپتال میں سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔ نور الحسن کو آپریشن کے بعد آئی سی یو

میں منتقل کردیاگیا ۔ نور الحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ نے سرجری آپریشن کی ٹیم کو ہیڈ کیا۔نور الحسن کے آپریشن کیلئے خاص جراحی آلات بھی تیارکیے گئے۔نور الحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ مریض کا پہلے 6 ماہ میں 100 کلووزن کم ہوگا۔ نورحسن کامکمل وزن کم ہونے میں 2 سال کاوقت لگے گا۔انہوںنے کہاکہ آئندہ چند روز تک نورالحسن کو ہسپتال سے گھرروانہ کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ نور الحسن انتہائی زیادہ وزن کی وجہ سے حرکت کرنے سے قاصر ہیں، اور وہ دس سال سے بستر پر پڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور الحسن کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آرمی چیف نے نوٹس لیا اور مریض کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔