گزشتہ روز بجٹ بحث کے دوران سندھ اسمبلی میں ایسا کیا ہوا کہ خواتین کی چیخ و پکارشروع ہوگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز بجٹ پر بحث کے دوران سندھ اسمبلی میں خواتین نے چیخ و پکار شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں صوبے کیلئے پیش کیے گئے بجٹ پر بحث چل رہی تھی کہ اچانک خواتین اراکین نے چیخ و پکار شروع کر دی ،

وجہ معلو م کرنے پتہ چلا کہ ایوان میں ایک چھپکلی فرش پر رینگ رہی ہے جسے رینگتا دیکھ کر ایوان میں موجود خواتین اراکین نے چیخنا چلانا شروع کر دیا ۔ خواتین کی چیخ و پُکار پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی راشد اپنی نشست سے اُٹھے اورانہوں نے چھپکلی کو مارااس کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر شئیر بھی کیں۔چھپکلی کے مرنے کے بعد ایوان کا ماحول دوبارہ سنجیدہ ہوا اور بجٹ پر بحث کا آغاز کیا گیا۔