حیدر آباد ٹرین حادثہ۔۔۔ جب شیخ رشید کو حادثے کی خبر دی گئی تو وہ کیا کرتے رہے؟

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) حیدرآباد میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم ہوگیا، ٹرینیں ٹکرانے سے ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے، حادثے میں3 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حیدرآباد میں پٹھان کوٹ کے قریب 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، مال گاڑی اور مسافر ٹرین

جناح ایکسپریس گرین لائن آپس میں ٹکرانے سے ٹرینوں کی بوگیاں الٹ گئیں لیکن اس موقعہ پر وزیر ریلوے شیخ رشید کی بے حسی سامنے آئی ہے۔شیخ رشید احمد ٹرین حادثے کی خبر ملنے کے بعد بھی سگار اور چائے پیتے رہے۔ خیال رہے کہ آج شام حیدرآباد میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں تصادم ہوگیا، ٹرینیں ٹکرانے سے ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے، حادثے میں3 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے حادثے میں کسی مسافر کونقصان نہیں پہنچا، حادثے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورکے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، ایک گھنٹے میں ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کرکے بتائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 3 فراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ حیدرآباد سے باہر سگنل کراسنگ پر حادثہ پیش آیا۔ ریلوے حکام کراچی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں کسی مسافر کونقصان نہیں پہنچا۔ حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور اورگارڈکے جاں بحق ہونے جبکہ ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کرکے بتائیں گے۔ واضح رہے حیدرآباد میں پٹھان کوٹ کے قریب 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، مال گاڑی اور مسافر ٹرین جناح ایکسپریس گرین لائن آپس میں ٹکرانے سے ٹرینوں کی بوگیاں الٹ گئیں۔ جبکہ بعض ڈبے قریبی گھروں پر جا گرے۔ ٹرینوں کے حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ٹرینوں کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں میں حادثہ مکی شاہ تھانے کی حدود میں مکی شاہ پھاٹک پر پیش آیا۔ حادثے کے بعد انجمن میں آگ لگ گئی۔ ٹرینوں کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی جناح ایکسپریس مال گاڑی سےٹکرائی۔ ٹرینوں کے حادثے میں اسسٹنٹ ڈرائیور اور فائر مین سمیت 3 افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔