You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز : مریم نواز کی جان چھوٹ گئی ، احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

بریکنگ نیوز : مریم نواز کی جان چھوٹ گئی ، احتساب عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف لندن فلیٹ ریفرنس میں عائد فرد جرم سے کیلبری فونٹ جعلسازی کا الزام ختم کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی کیلیبری فونٹ کے استعمال سے متعلق الزام کو ختم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ عدالت کی جانب سے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا ہے تاہم اس سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ رہے گا۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ کیلبری فونٹ میں تیار دستاویزجعلی ثابت ہونے پر عدالت کو ملزمان کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ ادھر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے الزام ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری فونٹ 31 جنوری 2007 سے قبل کمرشل طورپردستیاب ہی نہ تھا۔(ش س م۔ ح)

Top