You are here
Home > پا کستا ن > جعلی خادم اعلیٰ کی پگ پر لگا کرپشن کا بڑا داغ منظر عام پر آ گیا

جعلی خادم اعلیٰ کی پگ پر لگا کرپشن کا بڑا داغ منظر عام پر آ گیا

لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس کھلتے ہی پنجاب کی پگ کو کرپشن کا سب سے بڑاداغ لگانے والے جعلی خادم کو بے نقاب کر دیگا۔

زرداری نے قوم کا300ارب لوٹا ہے تو گرفتار کرنا، کیس چلانا کس کا کام ہے؟شہباز شریف فنکاریوں سے نکل کر عملی اقدامات کرتے توآج حالات یکسر مختلف ہوتے، دونوں کرپٹ ٹولے ایک دوسرے کی لوٹ مار کے محافظ ہیں، شہباز شریف ایسی جعلی کارروائیاں اور بیان بازی قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان کے ردعمل میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ قوم تحریک انصاف کے اقتدار میں کرپشن اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو گھسیٹتا دیکھے گی۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف ماضی کی حکومت کوچھوڑیں صرف اپنے زیر سایہ53کمپنیوں اور پنجاب کے منصوبہ جات میں ہونیوالی اربوں کی کرپشن کا حساب دیں، صرف زبانی اور جذباتی بیانوں سے کام نہیں چلے گا، قوم حکمرانوں کے جعلی اور فریبی دعوؤں میں نہیں آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس رواں ماہ اوپن ہو جائیگا اسکے ساتھ ہی پنجاب کی پگ کو کرپشن کا سب سے بڑاداغ لگانے والے جعلی خادم کو بے نقاب کر دے گی۔(ش س م۔ ح)

Top