خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار۔۔۔!! آرمی چیف کا حکومت ، عوام اور ملکی رہنماؤں کے نام خصوصی پیغام آگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج دیگر اداروں سے ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مئوثر حکمت عملی کا تقاضا ہے، پاک فوج ملکی سلامتی اوروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ

تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے استقبال کیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ملکی سلامتی اوروطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے۔ فوج دیگر اداروں کے ساتھ ملکر قومی ردعمل کیلئے تیار ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مئوثر حکمت عملی کا تقاضا ہے۔ہرقسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطرات سے نبردآزما ہونے کیلئے قومی سطح پر جواب کی ضرورت ہے۔