ہر چیز شدید مہنگی ہو گئی ۔۔ مگر حکومت نے نسوار کی قیمت میں کیا تبدیلی کر دی ؟ جانیے

کوہاٹ(ویب ڈیسک) ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر اور ٹیکسوں میں اضافہ کے باعث نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا اور 15جون2019سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں نسوار کی قیمت بڑھ کر دوسو روپے فی کلو کردی گئی جبکہ نسوار کی ایک پڑیا اب 20 روپے میں ملا کرے گی ،

ملک میں موجودہ مہنگائی کی لہر اور ٹیکسوں میں اضافہ کے باعث نسوار کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا اور 15جون2019سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں نسوار کی قیمت بڑھ کر دوسو روپے فی کلو کردی گئی، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بھی خبر تھی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہر قسم کے چبانے والے تمباکو بشمول نسوار پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ راولپنڈی میں نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں اور ڈیلروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کاروبار کی منتقلی کیلئے 31مارچ کی ڈیڈلائن دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کی زد میں لاکھوں پختون آئیں گے جو اس نعمت سے محروم ہو جائیں گے جبکہ ان کے کاروبار کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔ پختونوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الیکشن کے قریب ایسے فیصلے پر نظرثانی کرے۔