عمران خان کا بڑا کھڑاک۔۔۔ مشتاق احمد سکھیرا کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے مشتاق سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017ء کو وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن واپس لے لیا گیا ہے۔

مشتاق سکھیرا اس سے قبل آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔وزات قانون کے نوٹیفیکشن کے مطابق آج انہیں عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے مشتاق سکھیرا کو 2017ء میں وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا تھاتاہم آج ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست مقامی شہری عاکف طاہر نے ایڈووکیٹ عامر سعید راں کے توسط سے دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی تعیناتی میرٹ کے برعکس اور سیاسی بنیادوں پر کی گئی تعیناتی سے قبل آسامی مشتہر نہیں کی گئی نہ ہی اہل امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ قانونی کے تحت ریٹائرڈ سرکاری ملازم اپنی عمر کی حد پوری کرنے کے بعد کسی عہدے کا اہل نہیں رہتا۔ مشتاق سکھیرا آئی جی پنجاب کے عہدے سے ریٹائر ہو کر پنشن وصول کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے تنخواہ اور دیگر مراعات غیر قانونی طور پر وصول کر رہے ہیں۔ تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار، عدالتی فیصلہ آنے تک انہیں کام سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے جبکہ اب تک وصول کی جانے والی تنخواہیں ان کی جیب سے واپس نکلوائی جائیں۔