نیب کی زیرحراست آصف زرداری کا طبی معائنہ ۔۔ رپورٹ میں کیا چیز سامنے آگئی ؟ تشویشناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیب کی زیرحراست سابق صدر آصف علی زرداری کا ڈاکٹروں کی ٹیم نے طبی معائنہ کیا جس کے دوران دل کی دھڑکن، بلڈ پریشرنارمل اور شوگر لیول کم نکلا۔ میڈیکل بورڈ آصف زرادی کا شام کو دوبارہ طبی معائنہ کرے گا۔میگا منی لانڈرنگ کیس میں زیر تفتیش آصف علی زرداری کے طبی معائنے کیلئے

ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب دفتر پہنچی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا۔ اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم نکلا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سابق صدر کی دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر نارمل ہے۔ میڈیکل بورڈ شام کو ان کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 روز قبل مسترد کی تھی جس پر نیب نے انھیں زرداری ہاوس اسلام آباد سے گرفتار کر لیا تھا۔ آصف زرداری کو 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا گیا ہے،،دوسری جانب یہ خبر ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا عمران خان کےجانےکاوقت آ گیاہے اور ان کی حکومت کاخاتمہ ہونے کو ہے، عمران خان کاایک ہی مقصد ہے اپنے مخالفین کے سر کچلنا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے احتساب عدالت میں پیشی کےموقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہابجٹ نےعوام کی چیخیں نکال دیں، جلدحکومت کی بھی چیخیں نکلنےوالی ہیں، عمران خان نےعوام کومہنگائی کاسونامی دیا۔سعد رفیق کا کہنا تھا عمران خان نےرات کوچوروں کی طرح تقریر کی، ان کےجانےکاوقت آ گیاہے اور عمران خان کی حکومت کاخاتمہ ہونے کو ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا عمران خان کے بنائےگئےکسی کمیشن کی کوئی وقعت نہیں، وہ ایک انتقام سے بھرے شخص ہیں ، ان کاایک ہی مقصد ہے اپنے مخالفین کے سر کچلنا۔ان کا کہنا تھا حکومت میں بنے کسی کمیشن کی کوئی حیثیت تسلیم نہیں کرتے ہیں۔