عمران خان کی جانب سے پیش کی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے چند دنوں میں کتنے افراد درخواستیں دے چکے ہیں ؟ جانیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 5 ہزار افراد نے اپلائی کر دیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے مالیت کے

پرائز بانڈز لازمی رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک اس حوالے سے ایک دو دن میں سرکلر جاری کرے گا۔ پرائز بانڈ رجسٹرڈ ہونے سے ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہنگی کاریں خریدنے اور فضائی سفر کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ بینک بھی 15 جون تک تمام ڈیٹا فراہم کر دیں گے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ میں 1700 سی سی اور اس سے زیادہ بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں کمی جب کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ تجویز کر دیا ہے۔حکومت نے بجٹ میں 1000 سی سی اور اس سے کم طاقت کی گاڑیوں پر ٹیکس عائد کر کے انہیں مختلف سلیبس میں تقسیم کر دیا ہے۔وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ 1000 سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں پر 2 اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک سے 1000 سی سی تک کی گاڑیاں ٹیکس سے مستثنیٰ تھیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ 1000 سی سی سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے 1700 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد تھی جسے اب آدھا کر دیا گیا ہے۔اسی طرح 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر بھی ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد سے کم کر کے 7 اعشاریہ 5 فیصد کر دیا گیا ہے۔