نیب اِن ایکشن ۔۔۔ آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد سندھ کی سب سے بڑی سیاسی شخصیت کے فارم ہاؤس پر چھاپہ، پیپلز پارٹی میں کھلبلی مچ گئی

حیدرآباد (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نیب نے ٹنڈو جام میں شرجیل میمن کے فارم ہاﺅس پر چھاپہ مارا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل میمن کے فارم ہاﺅس کی تلاشی لی جارہی ہے اور رقبے کی پیمائش کی جارہی ہے ، فارم

ہاﺅس کو اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا گیاہے ، نیب کی ٹیم کارروائی کے بعد فارم ہاﺅس سیل کر دے گی تاہم تلاشی کے دوران وہاں سے برآمد ہونے والے دستاویزات اور ریکارڈ کو ضبط کر لیا گیاہے ۔یاد رہے کہ احتساب کے وفاقی ادارے قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو اسلام آباد کے زرداری ہاؤس سے گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کے باعث انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا البتہ سابق صدر کی گرفتاری کے لیے نیب نے وارنٹ گذشتہ روز جاری کر دیا تھا ۔نیب کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کے متعلق قومی اسمبلی کے سپیکر کو مطلع کر دیا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بھی طبی معائنے کے لیے بلایا گیا تھا۔نیب کی ٹیم سابق صدر کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ ’زرداری ہاؤس‘ پہنچی جہاں انہیں پارٹی ورکروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا بھی پڑا۔ نیب کی جانب سے آصف زرداری کو احتاب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں محتسب عدالت نے سابق صدر کو 10 رازہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔