انا للہ و انا الیہ راجعون: کپتان کے دبنگ رہنما اور اہم وفاقی وزیر انتقال کر گئے، قومی سیاست میں سوگ کا سماں

گھوٹکی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس علی محمد مہر انتقال کر گئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علی محمد مہر کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے،علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد مہر گذشتہ رات

سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جہاں حرکت قلب بند ہونے سے ان کی وفات ہو گئی۔ علی محمد مہر نے 2018ء کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا تھا، الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے علی محمد مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔علی محمد کے نمازِ جنازہ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ علی محمد مہر خان کی کے انتقال پر سوگ میں ضلع گھوٹکی کی تحصیل خان پور کی تما مارکی تیں بند کر دی گئی ہیں۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد علی محمد خان مہر کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے سردار علی محمد مہر خان پرویز مشرف کے دور میں 2002ء سے 2004ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔