وزارت سائنس میں جاتے ہی فواد چودھری کا اب تک کا سب سے شاندار اعلان ۔۔۔ پاکستانی ڈاکٹرز اور انجینئرز کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملازمت پیشہ پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینے کی پابند ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر مخصوص مہارت پاکستان میں دستیاب نہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہیں تو انجینیئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے۔اس سے قبل فواد چوہدری سے جاپان کے سفیر نے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فواد چوہدری نے جاپانی سفیر کو ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ جاپان کے سفیر نے فواد چوہدری کے وژن کی تعریف کی۔انہوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی، واضح رہے کہ خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملازمت پیشہ پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستانی انجینیئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینے کی پابند ہوں گی۔ جس کے بعد نوجوانوں میں خؤشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔