سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے ۔۔۔ ڈالر نے پاکستانی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کے نتیجے میں مقامی سرمایہ کارتذبذب کا شکار،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعدزبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33900،33800،33700 ،33600 ،33500،33400،33300اور33200کی نفسیاتی حدوں سے گرکر4سال کی کم ترین سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میں

سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب33ارب67کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت16.76فیصدکم جبکہ89.93فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کو مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ33007پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 33100کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس804.50پوائنٹس کمی سی33166.62 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر329کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،286کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب33ارب67کروڑ54لاکھ89ہزار152روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68کھرب11 ارب27 کروڑ78لاکھ24ہزار941روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر9کروڑ3 لاکھ73ہزار270شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت1کروڑ82لاکھ5ہزار900شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت29.39روپے اضافے سی2522.03 روپے اورجے ڈی ڈبلیوشوگرکے حصص کی قیمت12.63روپے اضافے سی269.64روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت325.50روپے کمی سی 6184.50روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت60.00روپے کمی سی7189.00روپے ہوگئی ۔ جمعہ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ53لاکھ43ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت34پیسے کمی سی3.67روپے اورپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں56لاکھ3ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت52پیسے کمی سی7.59روپے ہوگئی ۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس425.40پوائنٹس کمی سی15733.71پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1843.14پوائنٹس کمی سی51963.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس494.96پوائنٹس کمی سی24582.48پوائنٹس پربندہوا ۔