نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ۔۔ آئندہ چند دنوں میں کیا سرپرائزملنے والے ہیں ؟ ن لیگ نے بالآخر قوم کو حقائق بتا دیئے

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے، آئندہ چند دن میں قوم کو نئے سرپرائزملنے والے ہیں‌۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری

نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پارٹی میں تشویش پائی جارہی ہے،نواز شریف کی بیماری خطرناک سٹیج پر پہنچ چکی ہے، ہم کسی کو اپنے لیڈر کی صحت پر مزید سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔عظمیٰ زاہد بخاری کا کہنا تھا نواز شریف کی کارکاردگی کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے،موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچی ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 147کا ہوا ہے۔حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ زیادہ دیر تک نواز شریف پر نہیں ڈال سکتی،مانگے تانگے کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے،آئندہ چند روز میں قوم کو نئے سرپرائز ملنے والے ہیں۔عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں حکومت کےخلاف سڑکوں پر ہو گی، انشااللہ نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوں گے۔یاد رہے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا تھا حکومتی ترجمانو ! آج دیکھناعوام کی اپنے قائد سے محبت کیا ہوتی ہے، مریم نواز کی خبرسن کرلوگوں کی نیندیں اڑگئی ہیں، شاہ سےزیادہ شاہ کےوفادار بننے والوں کو عوام جانتے ہیں، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا نواز شریف کی بیماری خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکی ہے، اپنے لیڈر کی صحت پر سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔