انا للہ وانا الیہ راجعون : فن کی دنیا ادھوری رہ گئی ۔ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بسنے والی شخصیت خالق حقیقی سے جا ملی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔جمیل نقش کو 4 روز قبل لندن کے سینٹ میری اسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا تھا جہاں وہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔جمیل نقش 1939 میں غیر منقسم ہندوستان کے شہر کیرانہ میں پیدا ہوئے اور بعدازاں

پاکستان منتقل ہونے کے بعد نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔ انہوں نے اپنے کام سے نام بنایا اور فن مصوری میں الگ پہچان بنائی، ان کے بنائے گئے فن پاروں سے نئی فکر، نئی سوچ اور نیا انداز نمایاں ہوتا ہے۔ جمیل نقش کو حکومت پاکستان نے 1989 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ واضح رہے کہ فن کی دنیا ادھوری رہ گئی ہے، کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بسنے والی شخصیت خالق حقیقی سے جا ملی، معروف مصور جمیل نقش 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔