علیم خان کے بعد عمران خان کے ایک اور ٹائیگر پر لگے الزامات بے بنیاد قرار۔۔۔ باعزت بری کردیا گیا ، تحریک انصاف میں جشن کا سماں

بولان(ویب ڈیسک) سردار یار محمد رند جعلی ڈگری کیس سے باعزت بری،جھوٹے بے بنیاد الزامات لگاکر مخالفین سچائی کو شکست نہیں دے سکتے جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہوتی ہے سردار یار محمد رند کی کیس سے باعزت بری ہونے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن

جج بھاگ بمقام ڈھاڈر افضل کاکڑ کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کو جعلی ڈگری کیس سے عدم ثبوت اور الزامات کی بناء پر کیس سے باعزت بری کرکے ڈگری کو درست قرار دے دیاسردار یار محمد رند کی جانب سے کیس کی پیروی ایڈوکیٹ صادق گھمن،ایڈوکیٹ شمس رند نے کی بعد ازاں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین کو آج کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ جھوٹے الزامات کی سیاست سے حق اور سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا اوچھے بے بنیاد الزامات لگاکر مجھے عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے مخالفین کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرلیں انہوں نے کہا کہ کچھی کے عوام سے محبت کا رشتہ ہے جھوٹے الزامات سے اس کو کمزور نہیں کیا جاسکتا دریں اثناء پی ٹی آئی ضلع کچھی کے صدر میر شادی خان بنگلزئی،تحصیل صدر حاجی ریاض رند،محمد عارف بنگلزئی،عبدالحئی گولہ،ضلع سبی کے صدر حبیب رند نے سردار یار محمد رند کو جعلی ڈگری کیس سے باعزت بری ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کو جعلی ڈگری کیس سے عدم ثبوت اور الزامات کی بناء پر کیس سے باعزت بری کرکے ڈگری کو درست قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی میں خوشیوں کا سماں ہے۔