بائے بائے 92 نیوز۔۔۔ رؤف کلاسرا اب کس میڈیا گروپ سے وابستہ ہوگئے؟ پروگرام کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے 92 نیوز چھوڑ کر حال ہی میں لانچ ہونے والا آپ نیوز جوائن کرلیا ہے۔رﺅف کلاسرا اور عامر متین ایک عرصے تک 92 نیوز پر رات کو 10 بجے مقابل کے نام سے پروگرام کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے کچھ روز

پہلے 92 نیوز کو خیر باد کہا ہے۔ ان کی جگہ اب ان کا پروگرام سینئر صحافی و کالم نویس ہارون الرشید اور ظفر ہلالی کر رہے ہیں جبکہ رﺅف کلاسرا اور عامر متین نے آپ نیوز جوائن کرلیا ہے۔خیال رہے کہ 92 نیوز چھوڑنے کے بعد رﺅف کلاسرا یوٹیوب پر تجزیے کر رہے تھے تاہم اب ان کے آپ نیوز کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں اور وہ بہت جلد نئے شو کے ساتھ ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر جی این این جوائن کرلیا۔ عارف حمید بھٹی ایک عرصے سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ تھے اور بطور بیورو چیف لاہور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر جی این این جوائن کرلیا۔ عارف حمید بھٹی ایک عرصے سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ تھے اور بطور بیورو چیف لاہور خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وہ اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صابر شاکر کے ساتھ مل کر ’ دی رپورٹرز‘ کے نام سے پروگرام کیا کرتے تھے۔ عارف حمید بھٹی نے اے آر وائی نیوز کو خیر باد کہہ کر جی این این جوائن کرلیا ہے۔میڈیا کی خبروں کے حوالے سے معروف ویب سائٹ علی عمران جونیئر ڈاٹ کام پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ عارف حمید بھٹی کے اپنے ساتھی تجزیہ کار صابر شاکر کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے باعث انہوں نے چینل اور پروگرام چھوڑ کر جی این این کو بطور ایم ڈی جوائن کرلیا ہے۔ عارف حمید بھٹی سے پہلے جی این این میں اس عہدے پر حامد میر کے بھائی عامر میر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔