عمران خان کے ڈریسز کون سا ٹیلز سیتا ہے؟نوکری چھوڑ کر کپڑے کا کاروبار کرنے والے شخص کو وزیراعظم کے کپڑوں کا آرڈر کیسے ملا؟ ناقابل یقین مگر دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان پاکستان کا روایتی لباس زیب تن کرتے ہیں۔ انہیں اکثر خوبصورت رنگوں کے پاکستانی لباس میں ملبوس دیکھا گیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ آخر وزیراعظم عمران خان کے کپڑے کون سیتا ہے؟ اس حوالے سے فہد سیف نامی شخص کا

نام سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فہد سیف نے جب2016ءمیں اپنی نوکری کو خیرباد کہہ کراسلام آباد میں کپڑوں کا کاروبار شروع کیا تو ان کے وہم و گمان بھی نہیں تھا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم کے لیے کپڑوں کو ڈیزائن کریں گے۔ ہوا کچھ یوں کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن اور فہد سیف کے پرانے گاہک نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے فہد کے برانڈ کا ذکر کیا۔ جس کے ایک ہفتے بعد ہی انہیں وزیراعظم کے لیے شلوار قمیض کے سات جوڑے سینے کا پہلا آرڈر ملا۔فہد سیف نے اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہمارے کچھ گاہکوں کا تعلق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے ہے جنہوں نے وزیراعظم سے ہمارا تذکرہ کیا۔ خاں صاحب کی طرف سے آرڈر ملنا ہمارے لیے کافی حد تک غیر یقینی تھا۔ انہوں نے کہا یہ سب اتنی تیزی سے ہوا کہ ہمیں یہ سب ہضم کرنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ دراصل میں اس سب کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سرباندھتا ہوں کہ انہوں نے یہ ہمارے لیے آسان بنایا۔ فہد سیف نے بتایا کہ میں اپنا کاروبار شرٹس سینے سے شروع کیا اور اب میں سوٹ، شلوار قمیض، ویسٹ کوٹس اور شیروانی بھی سیتے ہیں۔فہد کی کمپنی کا نام ”محترم” ہے جس کا پسِ منظر تاریخی اور ثقافتی ہے اور ان کی ٹیگ لائن ”میڈ پراؤڈلی اِن پاکستان” ہے۔فہد سیف نے کمپنی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا کہ اپنے منشور وزیراعظم آفس تک پہنچانا کسی اور کام کرنے سے زیادہ اطمینان بخش ہے۔