عمران خان کی کرسی کو خطرہ۔۔۔۔۔۔ 30لاکھ افراد کا شہر اقتدار کی طرف مارچ ۔۔۔۔۔ حکومت کو ہلا کر رکھ دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت 25,26جولائی کے بعد اسلام آباد کی سڑکوں پر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ 25جولائی 2018کا

الیکشن جعلی اور دھاندلی زدہ تھا اور اس کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کا فیصلہ کیا تھا۔ جمیعتِ علماء اسلام ف کے حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے موقف میں ایک اضافہ یہ بھی تھا کہ ہم کہتے تھے کہ ہم اسمبلی میں نہیں جانالیکن جمیعت علامء اسلام نے باقی اپوزیشن جماعتوں کے کہنے پر ہم نے اسمبلی کا حلف لیا لیکن ہم نے پہلے بھی جعلی الیکشن کے خلاف ملین مارچ کیا اور اب ہم عید کے بعد 2ملین مارچ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 25,26جولائی کو جمیعتِ علماء اسلام ف 3030لاکھ لوگوں کے ساتھ اسلام آباد جا کر دارلاحکومت کا گھیراؤ کرے گی اورمطالبات کے مانے جانے کے حق میں مارچ کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ سے نجی ٹی وی کے شو مین اس مارچ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر باقی اپوزیشن جماعتوں نے مارچ میں شامل ہونے اک فیصلہ کیا تو مسلم لیگ ن بھی اس ملین مارچ مین شامل ہو گی اور 2018کے انتخابات کے خلاف مارچ کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر بات جریں گے اگر وہ متفق ہوئی تو ہم اس مارچ کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے نے کہا ہے کہ دوسری جماعتیں ساتھ دیں یا نہ دین جمعیت علماء اسلام ف حکومت کے خلاف ملین مارچ ضرور کرے گی اور اسلام آباد کا گھیراؤ کیا جائے گا۔یاد رہے اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام (ف) کے

سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی سے جعلی حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے ۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی سے جعلی حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا ۔ آج ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکل رہا ہے ۔ سرگودھا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جنگ آمریت کے خلاف ہے ہم جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں ۔ جلد اسلام آباد جائیں گے اور اسے جام کردیں گے ۔ جب 30لاکھ افراد اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے ۔ ہم ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کررہے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل آج 10واں مارچ کررہے ہے۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو لایا گیا ۔ آج اس ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکالا جارہا ہے اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہوجاتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس سڑک کا افتتاح ہم نے ژوب سے کیا تھا حکومت نے اس کاافتتاح کوئٹہ سے کردیا ہے ۔