’’ آصف زرداری کو جو بھی ہاتھ لگائے گا وہ ۔۔۔۔‘‘ عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی نے وزیر اعظم کو بڑے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی نے کہاہے پچھلے تیس سال سے لیکرآج تک نیب نے کبھی بھی میرٹ پرکام نہیں کیا ، آصف زرداری بہت گرم ہیں ، ان کوہاتھ لگاتے ہوئے نیب کے ہاتھ ضرور جلیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی

وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پچھلے تیس سال سے لیکرآج تک نیب نے کبھی بھی میرٹ پرکام نہیں کیا ، آصف زرداری بہت گرم ہیں ، ان کوہاتھ لگاتے ہوئے نیب کے ہاتھ ضرور جلیں گے ، 2018کے الیکشن سے پہلے چشم فلک نے نیب کے ہاتھوں کیاکیاتماشہ نہیں دیکھا ؟انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب واقعی کوئٹہ نہیں جاسکتے ، الطاف حسین نے قتل 1992میں کئے تھے لیکن انصاف آج مانگا جارہاہے ، اس سے قبل الطاف حسین کو اس دوران تمام سہولتیں اور آسائشیں حاصل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم اس لئے ناکام ہوگی کہ کوئی احمق آدمی اس حکومت پریقین کرے گا ،جن حالات میں یہ ملک ہے ،اس لئے یہ سکیم ناکام رہے گی۔پروگرام میں شریک سینئر صحافی حسن نثار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خشک بارش بھی ہوسکتی ہے اورٹھنڈی آگ بھی لگ سکتی ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں بارش مٹی پر نہیں بلکہ کیچڑ پر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پچھلے ستر سال میں برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ دیکھیں تو ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ یہ گھی کبھی نہیں نکلے گا،کرنسی نوٹ پرپانچ سال کی ایکسپائری ڈیٹ لگا دی جائے تو کرپشن میں زمین و آسمان کا فرق پڑ جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لائی جانیوالی ایمنسٹی سکیم سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی اس بات

پر غدارنہیں پاتاکہ وہ غدار ہے بلکہ اگر آپ ایک کیمپ میں ہیں تو آپ نہیں پکڑے جائیں گے خواہ آپ کرپٹ بھی ہوں لیکن اگر آپ دوسرے کیمپ میں ہوں تو پھر آپ پکڑے جائیں گے خواہ آپ نے کرپشن نہ بھی کی ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری دوسرے کیمپ میں چلے گئے توکچھ نہیں ہوگا لیکن اگر اسی کیمپ میں رہے جس میں وہ اس وقت ہیں توگرفتاری کے علاوہ ان کواور مشکلات کا بھی سامناکرنا پڑ سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ جوچیزریاست شریف میں ناجائز ہوتی ہے لیکن وہ چیز خلافت نیازی میں جائز کیسے ہوجاتی ہے ، یہ ہم کو کسی وقت سمجھا دیا جائے ، ایمنسٹی سکیم ناکام اس طرح ہوگی کہ یہ عمران خان کی سکیم ہے لیکن اس پر عمران خان کے قریبی رشتہ دار ،محسن اور مربی حفیظ اللہ نیازی کو اعتماد نہیں ہے تو پھر ہم کو اعتماد کیسے ہوگا۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی ارشادبھٹی نے کہا کہ شہبازشریف کو لندن میں بیٹھے ضمانت مل گئی ہے،آٹھ دس ایسے لوگ ہیں جن کویقینی طور پر اندر ہوناچاہئے لیکن وہ یقینی طور پر باہرہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکشی کی بات کرنابری بات ہے ، ہر باری یہی کہا جاتا ہے کہ ہم آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں لیکن کئی مرتبہ چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں سکیمیں آتی ہیں لیکن ٹیکس پورا وصول کیا جاتا ہے لیکن یہاں چھ فیصد دینے کا کہہ کرکہا جارہاہے کہ سارے اثاثے باہر ہی رکھو، آخری بات یہ ہے کہ نوے ارب ڈالرقرضہ لیکر کھایا جا چکاہے ، یہ سب کرکے بھی اگر کچھ نہیں ملا تو ایمنسٹی سکیم سے تین چار سوارب لیکر کیاکرلیا جائیگا ؟