’’ میں قرآن پاک پر حلف دیتا ہوں کہ عمران خان نے کرپشن نہیں کی، کیا یہ حلف دیں گے؟‘‘ عثمان ڈار کے یہ کہتےہی زبیر عمر اور فضل کریم کنڈی کی کیا حالت ہوئی؟

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیڈر کے لیے سر عام قرآن پاک پر حلف دینے کے لیے تیار ہوں کہ انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے کوئی کرپشن نہیں کی کیا فضل کریم کنڈی صاحب آصف زرداری کے لیے یہ سب کرنے

پر تیار ہیں؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر پروگرام جاری تھا جسے ارشد شریف ہوسٹ کر رہے تھے اور پروگرام میں عثمان ڈار، پیپلز پارٹی کی جانب سے فضل کریم کنڈی اور ن لیگ کی جانب سے زبیر عمر موجود تھے، پروگرام میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب عثمان ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیڈر کے لیے سر عام قرآن پاک پر حلف دینے کے لیے تیار ہوں کہ انہوں نے اقتدار میں رہتے ہوئے کوئی کرپشن نہیں کی کیا فضل کریم کنڈی صاحب آصف زرداری کے لیے یہ سب کرنے پر تیار ہیں عثمان ڈار کی بات سنتے ہی پیپلز پارٹی کے رہنماء فضل کریم کنڈی آئے بائے شائے کرنے لگے ، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ میں کسی کو بھی بھاگنے نہیں دونگا ، جس پر فضل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میں بالکل دونگا حلف لیکن عثمان ڈار اپنے دل پر ہاتھ رکھیں اور بتائیں کہ پی ٹی آئی میں کرپشن نہیں ہو رہی ہے؟ جس پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ لیڈر شپ کی بات کی ہے ، اومنی گروپ کی بات کی ہے، بے نامی اکاؤنٹس کے معاملے پر بات کی ہے ، چھوڑ دیں نیچے کیا ہورہا ہے، اس وقت لیڈر شپ کی بات ہورہی ہے سب کو اپنی اپنی لیڈر شپ کے بارے میں بات کرنی چاہیئے ، انکا حلف لکھے کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ آصف زرداری نے ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کی اور یہ بات یہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہے ہیں، میں بھی حلف دیتا ہوں یہ بھی دیں آج ہی قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا لیکن یہ ایسا نہیں کریں گے، پروگرام میں مزید کیا گفتگو ہوئی؟ ویڈیو اپ بھی دیکھیں :