یہ تو ہونا ہی تھا : اسد عمر کے وزارت چھوڑتے ہی ڈالر کی نئی قیمت جاری ، پوری قوم کیلئے بڑا سرپرائز

کراچی (نیوز ڈیسک) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کے ریٹ میں استحکام دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر کی 141 روپے 40 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 142 روپے 20 پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا، انٹر بینک میں ڈالر 141

روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا 142 روپے 20 پیسے میں لین دین ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر تک معاہدہ طے پانے کے حکومتی اعلان کے بعد مارکیٹ میں اعتماد کی فضا قائم ہو گی اور سرمایہ کاروں میں انویسٹ کرنے سے متعلق ہچکچاہٹ کی بجائے مثبت رجحان فروغ پائے گا۔ جبکہ دوسری جانب 2014ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں لئے گئے قرضوں میں سے 1 ارب ڈالر قرض کی واپسی موجودہ حکومت نے آج کر ڈالی۔ غیر ملکی بانڈز کی نیلامی کرکے سابق حکومت نے 2014ء میں 1 ارب ڈالر قرض حاصل کیا تھا جس پر انویسٹر کو 7.5 فیصد سالانہ شرح سے منافع دینے کا وعدہ کیا گیا۔ ان 5 سالہ بانڈز کی مدت 15 اپریل کو ختم ہونے پر اب اس قرض کو موجودہ حکومت نے لوٹا دیا ہے۔ اسی طرح دسمبر 2019ء کو بھی مزید 1 ارب ڈالر مالیت کے غیر ملکی بانڈز کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ یہ قرض بھی سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دور میں لیا گیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدات کو بڑھانے اور غیر ملکی سرمایا کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔