سماعت سے محروم افرادکے ڈرائیونگ لائسنس کا معاملہ ۔۔۔ لاہور ہائی کورٹ نے شاندار اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) عدالت کا ایک اورع شاندار اقدام سامنے آگیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے سماعت سے محروم افرادکو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی ٹی او لاہور سے ڈرائیونگ پالیسی طلب کر لی ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اس سلسلے میں سماعت سے محروم ایک شہری
کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار کے وکیل میاں عصمت اللہ نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی ہے،آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا،ملکی قوانین کے تحت خصوصی افراد کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں،درخواست گزار پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہے ،اسی بنیاد پر اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ٹریفک پولیس کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو الیکشن سے پہلے نا اہل کروانے کا پلان کامیاب ہونے کے قریب، (ن) لیگ اب کونسا کارڈ کھیلنے والی ہے ؟حامد میر کی ایسی پیش گوئی جس پر وقت نے سچائی کی مہر ثبت کر دی
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو الیکشن سے پہلے نا اہل کروانے کا پلان کامیاب ہونے کے قریب، (ن) لیگ اب کونسا کارڈ کھیلنے والی ہے ؟حامد میر کی ایسی پیش گوئی جس پر وقت نے سچائی کی مہر ثبت کر دی
یہ بھی پڑھیں:الحمد للہ ۔۔۔ہم نکالتے رہیں گے ۔۔۔ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا ۔۔۔جسٹس ثاقب نثار کا دبنگ بیان
یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر :ڈاکٹر عامر لیاقت سپریم کورٹ میں پیش ،اُنہیں کِس کیس میں طلب کیا گیا؟ جانیے