You are here
Home > پا کستا ن > اپنی یہ بیش قیمت چیز ہمیں دے دو۔۔۔۔ ترکی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے کونسی چیز چیز مانگ لی؟ جانیے

اپنی یہ بیش قیمت چیز ہمیں دے دو۔۔۔۔ ترکی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے کونسی چیز چیز مانگ لی؟ جانیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترکی نے پاکستان سے سپر مشاق طیارے خریدنے کی خواہش ظاہر کردی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے ترک سفیر مصطفی یرداکل اور نیدرلینڈ کے سفیر سٹواس براکن نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ترجمان وزارت دفاعی پیداوار کے مطابق ترک سفیر سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت کی ریحام خان کے بے باک کپڑوں پر سخت تنقید ۔۔۔ جواب میں ریحام خان نے ڈاکٹر صاحب کو کرارا جواب دے دیا ؟ دلچسپ مکالمہ منظرِ عام پرآ گیا

کہ دفاع میں صنعتی /تکنیکی تعاون پاک ترک فوجی اہمیت کے روابط کا لازمی جزو ہے۔میڈیا کے مطابق ترکش سفیر نے وفاقی وزیر نے دفاعی تکنیکی شعبہ میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ترکی کی قومی وزارت دفاع سے سپر مشاق کی خریداری کے ایم اویوز پر مذاکرات کئے جو دونوں ممالک میں دفاعی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ نیدرلینڈ کے سفیر سے علیحدہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے گہرے تعلقات زیر بحث آئے جو دفاعی شعبہ میں تعاون کی ترجمانی کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں دفاعی شعبہ پیداوار میں نئے مشترکہ راستوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ دفاعی شعبہ اور دفاعی پیداوار میں تعاون اور نئی راہیں استوار کرنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 154 میں تحریکِ انصاف کی شکست پر ” ریحام خان ” کا ٹویٹر پر اپنے سابقہ شوہر کو ایسا طنز کہ جان آپ کی ہنسی نہیں رکے گی


Top