’’ او میرا چیتا آگیا ‘‘ عمران خان کس رہنماء کو دیکھتے ہی یہ الفاظ کہتے ہیں؟ وزیر اعظم کے کزن حفیظ اللہ خان کا دنگ کر دینے والا انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی نے کہاہے کہ عمران خان کو چھ ماہ میں کیوں باربار دہرانا پڑا کہ عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم کوپتہ ہے کہ لوگ عثمان بزدار کو ایک کمزور شخصیت سمجھتے

ہیں ،مجھے اسد عمر کے ریمارکس پر شرم آرہی ہے اور اب عمران خان باربار اسد عمر کی اس بات کودہرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس ان لوگوں نے رفعتیں پائیں جنہوں نے بدتمیزی کی ، فیاض الحسن چوہان جب جاتے تھے تو عمران خان کہتے تھے کہ میرا چیتا آگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کہتے ہیں کہ وہ نر کا بچہ ہو، قیامت کے دن لوگوں کو ماﺅں کے نام سے اٹھایا جائیگا ، اللہ تعالیٰ تے ماں کو اتنا بڑا درجہ دیاہے ۔حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چھ ماہ میں کیوں باربار دہرانا پڑا کہ عثمان بزدار وسیم اکرم پلس ہے؟اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم کوپتہ ہے کہ لوگ عثمان بزدار کو ایک کمزور شخصیت سمجھتے ہیں ،مجھے اسد عمر کے ریمارکس پر شرم آرہی ہے اور اب عمران خان باربار اسد عمر کی اس بات کودہرائیں گے کہ وہ نر کابچہ ہے یا مونث کا بچہ ہے ۔ پروگرام میں شریک محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان کی پشت پناہی کے بغیر ان کی پارٹی اس قسم کے بیانات نہیں دی سکتی ، اسد عمر کی تقریر پر بڑی تنقید ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو بہت بہادر خاتون تھیں اور مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں ، بلاول میں اگر اپنے نام کے ساتھ اپنی ماں کا نام لگا لیا ہے تواس میں کیا حرج ہے؟انہوں نے کہا کہ اسد عمر بڑے پڑ ھے لکھے لوگ تھے لیکن پڑھے لکھے ہونے کا کم ظرفی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے ، عمران خان نے خود اپنی والدہ کے نام پر شوکت خانم کینسر ہسپتال بنایا اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ بلاول نے اپنی نام کے ساتھ اپنی ماں کا نام لگا لیاہے ۔