یارجو بات عمران خان میں ہے ، وہ شہباز شریف میں کہاں ؟ ہر جگہ ن لیگ کا دفاع کرنے والی عظمیٰ بخاری نے لائیوشو میں اپنے لیڈر کو کہیں کا نہ چھوڑا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری اپنے مشن پر خوب کام کر رہی ہیں ، پاکجستان مسلم لیگ ن اک دفاع کر رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم کی طرح ڈمی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں ، حکومت ثابت کرے کہ شہباز شریف نیب پراثرانداز ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیب کارویہ اپوزیشن سے الگ اور تحریک انصاف سے الگ ہے ، ہم سے غلطی ہوئی کہ ہم نے نیب کا قانون تبدیل نہیں کیا ، تحریک انصاف نواز شریف پر الزام ثابت کرنا تو دور کی بات لگا تک نہیں سکی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی نیب ریمانڈ کا مزاچکھنا چاہئے ، شہباز شریف وزیر اعظم کی طرح ڈمی اپوزیشن لیڈر نہیں ہیں ، حکومت ثابت کرے کہ شہباز شریف نیب پراثرانداز ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ جب کھلتی ہے تو بہت سے چہرے بے نقاب ہوتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ اگر چیئرمین پی اے سی کے سامنے کوئی بات آئی ہے تو پھر وہ نیب اور ایف آئی اے کو بلا کر ہی پوچھیں گے ، تحریک انصاف کے وزراءکو پڑھ لینا چاہئے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ہوتی کیاہے اور اس کا کام کیا ہوتاہے؟ اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کی طرح منہ پر پٹیاں باندھ کر نہیں بیٹھیں گے جو ان کاکام ہے ، وہ کریں گے ۔