واہ بابا رحمتا تیریاں کیا باتاں:ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنے وعدے نہ بھولے ، پاکستان میں ڈیم تعمیر کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا دل خوش ہو جائے گا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہے۔ حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کئے قوم کوآگاہ کرے۔سندھ کیلئے3اور پنجاب کیلئے 2بڑے ڈیم کے آرڈر دیئے ۔ راول ڈیم میں آبادیوں کا فضلہ جارہاہے۔راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے لوگوں کو

پینے کیلئے دیا جارہا ہے۔ ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑیگی۔پاکستان میں پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے۔ ڈیم کی مہم چلانا اور آگاہی اصل مقصد تھا ۔ ڈیم کیلئے جمع کئے گئے فنڈز کا سپریم کورٹ ضامن ہے ۔ حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کئے قوم کوآگاہ کرے ۔ سندھ کیلئے3اور پنجاب کیلئے 2بڑے ڈیم کے آرڈر دیئے ۔ راول ڈیم میں آبادیوں کا فضلہ جارہاہے ۔ راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے لوگوں کو پینے کیلئے دیا جارہا ہے، ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑیگی ۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پانی کی کمی کوکراچی میں محسوس کیا، کوئٹہ میں سماعت کررہا تھا تو پانی کے ذخائرمیں کمی کاپتہ چلا، پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے ۔ جسٹس(ر)ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں پانی کے مسئلے پر جدوجہد کرنا پڑیگی ۔ پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال پر ہمیں کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ واسا پانی کیلئے کم پیسے لے رہا ہے ۔ واسا منرل واٹر کی کمپنیوں سے ایک پیسہ نہیں لے رہا تھا۔