تبدیلی حکومت یوٹرن کی ماہر ۔۔۔ معروف گلوکار وسیاستدان جواد احمد ایک بار پھر عمران حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان کے نامور گلوکار اور اہم سیاسی رہنما برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اب تک جتنے بھی وعدے کیے ان میں سے اب تک ایک بھی پورا نہں کیا ۔ تحریک انصاف کی خراب پالسیوں کی وجہ سے پاکستان کو

در پیش مسائل روز بروز پڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں ۔ عوام کو معاشی ریلیف ملنا چاہیے تھا ۔ پر عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین اور معروف گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت یو ٹرن کی بادشاہ جبکہ عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری ۔کارکردگی میں زیرو ہے ۔ اقصادی اصلاحات کے نام پر پیش کیا جانے والا منی بجٹ دراصل اعدادو شمار کا کھیل ہے جس سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے روز بروز مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔برابری پارٹی پاکستان منی بجٹ کو رد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ موجودہ اقتصادی نظام کو تبدیل کیا جائے۔جواد احمد کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے جو اہداف حکومت نے طے کیے ہیں ان کے حصول میں کامیابی ممکن نہیں۔ ایسا معاشی ریلیف پیکج دیا جاتا جس کے ذریعے لوگوں کے نہ صرف مسائل حل ہوتے بلکہ مہنگائی پر بھی قابو پالیا جاتا۔ جواد احمد کاکہنا تھا کہ وزیر خزانہ کی تقریر میں کہیں بھی کرپشن اور بے روزگاری کے خاتمے کے حوالے سے کوئی ٹھوس حکمت عملی نظر نہیں آئی۔ کہ تبدیلی حکومت یو ٹرن میں ماہرہے عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری ۔کارکردگی میں زیرو ہے۔