پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا ہے جس کے باعث پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط منظوری کے واضح امکانات ہیں، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے قسط منظور کرسکتا ہے، ذرائع کے مطابق سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت رہی اور آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے، معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا۔
دریں اثنا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی امریکی سفیر بلوم سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کے ٹیکس انتظامیہ اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر بلوم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کو مکمل کرنے کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کی یقین دہانی کروائی امریکی سفیر بلوم نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں امریکا پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم پر زور دیا
Discussion about this post