آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں بلکہ معاشی مسائل تک محدود ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جو پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے بانی پی ٹی آئی کے خط پر اپنے رد عمل کے اظہار میں کہا کہ آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے بیان میں مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا، ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کے لیے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پر امن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
Discussion about this post