ایل او سی پر جھڑپ! پاکس فوج نے بھارتی فوجی مارے گئے، حالات کشیدہ

سرینگر (نیوز ڈیسک ) ایل او سی پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کو دندان شکن جواب دیا ہے،پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کی۔

بھارتی فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔بھارتی حکومت نے 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزیوں پر جوابی کاروائی کی جس میں بھارتی فوج کا شدید نقصان ہوا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی اپنی فوج کو پہنچنے والے نقصان کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب بھارتی فورسز کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی،بلااشتعال فائرنگ سے جندروٹ سیکٹر کے کٹھار گاؤں کی65سالہ خاتون زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے جندروٹ سیکٹر کے کٹھار گاؤں کی65سالہ خاتون زخمی ہوگئیں،بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا۔