You are here
Home > noinstant > روک سکو تو روک لوفیصل واوڈ نے ہر حال میں قانون پاس کروانے کا اعلان کر دیا

روک سکو تو روک لوفیصل واوڈ نے ہر حال میں قانون پاس کروانے کا اعلان کر دیا

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جوخواتین سےزیادتیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں ،انھیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظورکرواؤں گا۔وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے مروہ کےوالدین کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مروہ کےساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ بہت تکلیف دہ ہے،17لوگوں کا ڈی این اے ٹیسٹ لیا

گیا،ایک آدمی کو پکڑاگیا ہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ جوخواتین سےزیادتیاں کررہے ہیں وہ انسان نہیں جانورہیں،بچی کوجس طرح ماراگیا ایسے توجانور کوبھی نہیں ماراجاتا۔انہوں نے مزید کہاکہ نامرد بنانے کی سزاکےقانون کو اسمبلی سے منظورکراکر دکھاؤں گا،میں نےایسے مجرموں کےلیے سرعام پھانسی کی بات اٹھائی ہے۔ قانون بننے کے بعد عدالت میں2ہفتےمیں فیصلہ ہوناچاہیے،مجرم کواپیل کےلیے بھی صرف2ہفتے ملنے چاہئیں،ایسا قانون بنانا ہےکیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہی ہو۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میری وزیراعظم سےاس حوالےسےتفصیل سے بات ہوئی ہے،شرم آنی چاہیےجوایسے وقت پربھی کردارکشی کی بات کرتے ہیں،تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی کہتاہوں خدارا کھڑے ہوں،خواتین ہماری مائیں ہیں،ہم تو ان کے پیروں تلے جنت مانگتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مذہب کسی پرالزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا،مجرموں کو سخت سزائیں دیں گےتو ہی ڈرپیداہوگا، اس جہالت پرمجرموں کوکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے،پھانسی سےپہلےجوقانونی بل پاس کرانا ہے وہ نامرد کابل ہے،نامرد بل کےبعد کوشش ہوگی سرعام پھانسی کابل پاس کرائیں۔فیصل واوڈا نے کہاکہ غلام نبی میمن ایماندارہیں انہوں نے کہا مروہ میری بیٹی ہے،35سال میں کراچی میں بدقسمتی سے ڈی این اے لیب بھی نہ بن سکی ۔وکیلوں سے بات ہوئی ہےیہ بل لیکر اسمبلی جارہا ہوں،گھناؤنےجرم کیخلاف ہمیں اس مشن کو جاری رکھنا ہے،ماؤں،بہنوں کی عزت کےلیے پیر بھی پڑنا پڑیں تو پڑجاؤں گا۔


Top