’’یوں محسوس ہوتا ہے کہ۔۔‘‘ لبنان میں خوفناک حملے پر زید حامد بھی چپ نہ رہ سکے، تہلکہ خیز ویڈیو جاری کرتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا

بیروت (ویب ڈیسک) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں ہونے والے پراسرار دھماکے میں 75 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور ہزاروں زخمی ہیں ، اب اس بارے میں دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے بھی تہلکہ خیز دعویٰ کردیا . سوشل میڈیا پر دھماکے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے

زید حامد نے لکھا کہ”ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی طرف سے بھیجا گیا امیونیشن اسرائیلیوں نے تباہ کردیا” ۔ انہوں نے اپنے تازہ ٹوئٹ میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ” ہمیں اپنے بچپن میں یہ نقشہ سکھایا جاتا تھا۔۔ بتایا جاتا تھا کہ مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور اس کی سرحدیں متعین تھیں۔ اور یہ کہا جاتا کہ ہم نے کیء جنگیں اس کو آزاد کرانے کے لئے کیں اور جب موقع ملے گا، آزاد کرائیں گے۔ اب نقشہ بھی غیر واضح اور ہمارا نصیب بھی اقوام متحدہ کے ہاتھ میں۔۔”۔ اس کے ساتھ ہی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کیا جس میں لکھا تھا کہ” کشمیر کے مسلمانو۔۔۔ تھوڑا صبر۔۔ ہم آرہے ہیں۔۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مشرک اور دشمن کیا چاہتے ہیں۔۔۔ اب وہی ہوگا جو تقدیر میں لکھ دیا گیا ہے۔۔۔”۔