والد کی سرپرستی اور ۔۔۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی میں ایک نوجوان کنواری لڑکی نومولود بچی کو پیدا کرکے سڑک کنارے رکھ گئی . تحقیقات میں جب ذمہ دار لڑکی کا پتہ چل گیا تو اس نے اپنے کزن کے ساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی سرچر صدف حرا کی موجودگی میں بلوچ کالونی پولیس نے

منظور کالونی سیکٹر آئی لکی آفرید ی روڈ گلی نمبر 4 مکان نمبر 42 پر کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ نجمہ اوراس کے والد ممتازعلی ولد غلام محمد کو گرفتار کرلیا،تاہم دوران تفتیش نجمہ نے نومولود کو سڑک کنارے رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرےاپنے کزن شریف ولد اقبال کے ساتھ تعلقات تھے،جس پر میں پریگننٹ ہوگئی اور اس بات کا علم میرے والد کو بھی تھا،تاہم منگل کی صبح 4بجے کے قریب میں نے اپنے گھر اپنے والد کی موجودگی میں بچی کو جنم دیا،مجھے بچی سے ڈر لگا کیونکہ میں شادی شدہ نہ تھی، یہ فعل چھپانے کی غرض سے بچی کو اپنے والد کے ہمراہ سڑک پر رکھ آئی تھی.