بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی پر ایران کے سابق صدر محمود احمد نژاد کا حیران کن بیان سامنے آگیا

تہران (ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر ایرانی سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ٹویٹ کیا کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوشانت سنگھ کی موت سے ہمیں سبق لینا چاہیے ۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمود احمدی نژاد نے کہا


کہ بہترین بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی ہمیں اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ انسانوں کی اہمیت ، عظمت اور وقار کتنا ضروری ہے۔ یہ خود کشی ہمیں اس بات کی بھی یاد دلاتی ہے کہ دنیا کی غیر انسانی انتظامیہ کو بدلنے کی کتنی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی انسان خود کشی اسی وقت کرتا ہے جب اس کی اہمیت کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو ممبئی میں خود کشی کی تھی۔ ان کی خود کشی کے حوالے سے پولیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ 14 جون کو معروف بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی لاش ان کے اپنے گھر سے ملی تھی ، جبکہ ممبئی پولیس نے اس موت کو خودکشی قرار دیا تھا جس پر مختلف حلقوں سے متضاد آراء سامنے آ رہی ہیں ، کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ سفاک قتل ہے جبکہ کچھ لوگ اس کو بالی ووڈ میں ہونے والی اقرباء پروری کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں لیکن آج 20 دن گزر جانے کے بعد احمدی نژاد کی جانب سے اس ٹویٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس خبر ان کی زندگی پر کتنا اثر ہوا ہے۔