سابق ایم پی اے سردار عاطف کا قاتل پکڑا گیا۔!!! کون کون قتل میں ملوث نکلا؟ جان کر آپ پر بھی لرزہ طاری ہوجائے گا

روجھان (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے سردار عاطف مزاری کے مفرور قاتل بیٹے باسط مزاری کو گھوٹکی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر فرخ علی کے مطابق سابق ایم پی اے کے قتل میں ملوث ان کے بیٹے عبد الباسط مزاری کو

محلہ محبوب شاہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم روجھان میں اپنے والد کے قتل کے بعد خانپور کے علاقے چاچڑاں شریف میں روپوش تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تو ملزم فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا، کارروائی میں راجن پور، رحیم یار خان اور گھوٹکی پولیس نے حصہ لیا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عاطف مزاری کو 27 مئی کو روجھان میں ان کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول کے دوسرے بیٹے نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ اس کے بھائی کا ذہنی توازن صحیح نہیں ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔روجھان میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سابق ایم پی اے عاطف مزاری اپنے بڑے بیٹے باسط مزاری کی فائرنگ سے جاں بحق ہ و گئے تھے، ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عاطف مزاری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ایم پی اے عاطف حسین مزاری اپنے بڑے بیٹے کی ہاتھوں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی سابق ایم پی اے عاطف مزاری کو زخمی حالت میں ضلعی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما عاطف حسین مزاری دوبار ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکٹریری محکمہ تعلیم بھی رہے ترجمان پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے عاطف مزاری کو اپنے بڑے بیٹے باسط مزاری نے کلاشنکوف کا برسٹ مار کر جاں بحق کیا اسکے بیٹے کے خلاف تھانہ عمر کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے مقتول عاطف مزاری کا بیٹا مبینہ طور پر فاترالعقل ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی اور ملک و قوم کے لئے سردار عاطف خان مزاری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ پارٹی، جمہوریت اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔