اسے کہتے ہیں مکافاتِ عمل!!! قاسم سلیمانی کی موت کا بدلا امریکا سے لے لیا گیا۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ ٹرمپ بھی سرپکڑکر بیٹھ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے آئی امریکی فوج کے بحری جہازوں میں کورونا وائرس پھیل گیا ہے۔ جی این این کے پروگرام”لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود” میں

گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ایران میں امریکا کے بحری جہاز کھڑے ہیں،اور ان بحری جہازوں پر موجود 1200 فوجی خاندان کورونا وائرس سےمتاثر ہو گئے ہیں،مشرق وسطی میں آئزن ہارک اور ٹرومن بحری جہاز کی بہت اہمیت ہے۔دوسری جانب چند گھنٹے قبل یہاں سے امریکا نے ایران پر حملے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ ایران اپنی حرکتیں کرنا بند کر دے۔ ایران کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی کا مسئلہ اپنی جگہ ہے،لیکن کورونا کے معاملے پر ہمارے ساتھ بدترین سلوک کیا گیا،ہم پر پابندیاں لگائی گئیں،ہمارے لوگ مرے،آئی ایم ایف سمیت کسی نے ہمیں نہیں پوچھا، جبکہ ایران میں یہ اطلاع بھی ہے کہ جو بحری جہاز ہمیں مارنے آئے تھے ان میں وائرس پھیل گیا ہے،تاہم امریکا پورا عملہ وہاں سے ہٹا بھی نہیں سکتا لیکن ہٹانا ضروری بھی ہے اس لیےایران کو کاؤنٹر کرنے کے لیے اب میزائل عراق میں شفٹ کیے جا رہے ہیں۔